پنجی10اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )پوروورم میں سیکرٹریٹ کے قریب احتجاج کر رہے آپ کے تقریباََ 80کارکنوں کو آج حراست میں لے لیاگیا۔یہ کارکنان وزیر اعلیٰ لکشمی کانت پارسیکر کے رشتہ دار دلیپ مالوکر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی احاطے کی طرف مارچ کر رہے تھے۔مالوکر گوا صنعتی ترقی کارپوریشن کے اپنے دفتر میں مبینہ طور پر رشوت لینے کے لئے گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔آپ گواکے ترجمان رپیش شکرے نے کہاکہ سیشن کے دوران ایک بھی رکن اسمبلی نے مالوکر کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔یہ مسئلہ ایوان میں اٹھایا جانا چاہئے تھا۔ہم نے ممبران اسمبلی کی اس ناکامی کو اجاگر کرنے کیلئے احتجاج کیا۔اسمبلی احاطے کو جانے والے راستے میں مڈووی پل کے بعد آپ کارکنوں کو روک دیاگیا۔جب انہوں نے واپس جانے سے انکار کر دیا تو انہیں احتیاطاََ حراست میں لے لیاگیا۔